کورنگی کازوے ندی سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش ملی

87

اچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میںخاتون سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کازوے ندی سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش ملی ، ڈیفنس خیابان اتحاد روڈ بلال مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 55سالہ دلدار حسین نامی شخص جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود نیو کراچی انڈسٹریل ایریاء 07 نمبر الزیب ٹیکسٹائل مل میں کام کے دوران گر کر مزدور 18سالہ شعیب ولد لیاقت جاں بحق ہوگیا۔کورنگی چمڑا چورنگی اِگلو کمپنی کے قریب راہگیرضعیف العمر خاتون کو تیز رفتارگاڑی ٹکر مارتے ہوئے فرارہوگئی،حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔پنجاب چورنگی فٹبال گراؤنڈ فلٹر پلانٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،جسے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔شیر شاہ کے علاقے گلبائی کانٹا پی ایس اوپمپ کے قریب فٹ پاتھ سے60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔