سری لنکا کا 21 سالہ کرکٹر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

131

دبئی (اسپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے مینز کیٹیگری میں اگست کے ماہ کے لیے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا۔ اگست کے لیے سری لنکا کے 21 سالہ آل رائونڈر دونتھ ویلالاگے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔ دونتھ ویلالاگے کو اگست کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ۔ ویلالاگے سری لنکا کے سابق انڈر 19 کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سائوتھ افریقا کے کیشو مہاراج اور ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نامزدگیوں میں شامل تھے۔