رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو ہوگا، پاکستان میں نظارہ ممکن نہیں

242
Viewing is not possible in Pakistan

کراچی: رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو ہو گا، چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند گرہن کے مرحلے کا آغاز صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند گرہن 7 بج کر 44 منٹ پرعروج پر پہنچے گا جو 8 بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گا، چاند گرہن کے پینمبرل مرحلے کا اختتام 9 بج کر 47 منٹ پر ہوگا۔ جزوی چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے، جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا۔ چاند گرہن کبھی جزوی اور کبھی مکمل ہوتا ہے، چاند گرہن کا جزوی یا مکمل ہونا اس کی گردش پر منحصر ہے۔

ناسا کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے۔