امریکا: بم حملوں کی دھمکی‘ اہم عمارتیں اور اسکول خالی کرالیے گئے

147

اوہائیو(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کی ریاست اوہائیو میں بم حملوں کی دھمکی کے بعد مسلسل دوسرے دن پبلک اسکولوں اور میونسپل عمارتوں کو خالی کراکر بند کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست اوہائیو کے شہر اسپرنگ فیلڈ میں گزشتہ روز بم حملے کی دھمکی کے بعد متعدد سرکاری عمارتوں اور
اسکولوں کو دوبارہ خالی کروایا گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دو نئی بم دھمکیاں ای میل کے ذریعے موصول ہوئیں۔ ایک ای میل میں شہر کے کمشنرز اور ایک سرکاری ملازم کو بھیجی گئی۔دوسری ای میل میں کئی مقامات کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکیاں شامل ہیں، جن میں پیرن ووڈس ایلیمنٹری اسکول، روزویلٹ مڈل اسکول، اسپرنگ فیلڈ سٹی ہال، کلف پارک ہائی اسکول، بیورو آف موٹر وہیکلز، اور اوہائیو لائسنس بیورو ساؤتھ سائیڈ شامل ہیں۔