شیرافضل مروت کوبغیراجازت گرفتارنہ کرنے کاحکم

168

شیرافضل مروت کوبغیراجازت گرفتارنہ کرنے کاحکماسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا ہے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے تحریری حکم نامہ کے مطابق سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد،
آئی جی پنجاب، ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اورفریقین کو شیر افضل مروت کی درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیںجسٹس سمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔