مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید

150

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں جعلی مقابلے میں 5 نوجوانوں کو شہید کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بھارتی فوج نے بارہ مولا اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی جبکہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا۔ دریں اثنابھارتی فوجیوں کی طرف سے کپواڑہ، کشتواڑ، ادھم پور، راجوری، پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف
علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوںکا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اننت ناگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ میں 4 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ علاقے کے محاصرے اور بھارتی فوج کی بدسلوکی کے خلاف احتجاج کیلیے گھروں سے نکلنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔