پوپ فرانسس نے ٹرمپ اور کملا ہیرس کو برائی قرار دیدیا

183

واشنگٹن(آن لائن) رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ اورکملا ہیرس کو چھوٹی اوربڑی برائی قرار دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی ووٹرز صدارتی انتخاب میں دو برائیوں میں سے چھوٹی برائی کا انتخاب کریں۔ ووٹرز کو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اورکملا ہیرس ان دونوں میں سے کون چھوٹی برائی ہے۔ یہ فیصلہ امریکی عوام کو خود کرنا ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پنا گزینوں کے خلاف پالیسیاں اور کملا ہیرس کی اینٹی ایبورشن لا کی حمایت یہ دونوں انسانی زندگی کے خلاف ہیں۔پوپ فرانسس ماضی میں بھی سیاسی معاملات پر اظہار خیال کرتے رہے ہیں۔