کارکنان ممبرسازی مہم کے سلسلے میںرابطہ تیز کریں‘عبدالجمیل

102

کراچی ( پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت ممبر سازی مہم بھرپور طریقے سے جارہی ہے ۔اس سلسلے میں کارکنان نے کورنگی لانڈھی میں پوسٹر بھی دیواروں اور اہم مقامات پر آویزاں کیے ہیں جبکہ کارکنان ہوٹلوں ،چوپالوں ،مارکیٹ ،بازاروں میں جا کرعوام سے رابطہ کررہے ہیں اور نئے افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا جارہا ہے ۔امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے ممبر سازی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹارگٹ کے مطابق عوام سے رابطہ کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا جائے جماعت اسلامی پاکستان میں ایک بڑی تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ان شاء اللہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی جدوجہد رنگ لائے گی اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی آئے گی ۔ علاوہ ازیں ربیع الاول کے مہینے میں لانڈھی ٹائون کو روشن کرنے کیلیے مساجد واہم مقامات پر اسٹریٹ لائٹس لگائی جا رہی ہے ۔اس سلسلے میں لانڈھی ٹائون کی دس یوسیز چیئرمین کو بڑی تعداد میں ٹائون کی جانب سے اسٹریٹ لائٹس فراہم کی گئی ہیں اوروہ اپنی نگرانی میں مساجد ودیگر اہم مقامات پر اسٹریٹ لائٹس لگوا رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے پورا لانڈھی ٹاون چمک اٹھا ہے اور جگمگ جگمگ کرہا ہے ۔مساجد کمیٹی کے ذمہ داران نے بھی چیئرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل خان ،وائس چیئرمین محمد عمران اور یوسیز چیئرمین سے بلاتفریق تمام مساجد وامام بارگاہوں کے قریب اسڑیٹ لائٹس لگائے جانے پر تشکر کا اظہار کیا ہے ۔