کرپٹ سیاستدانوں نہیں عوام سے اتحاد کریں گے،کامران سراج

88

کراچی (پ ر)اب ہم کرپٹ سیاستدانوں اور حکمرانوں سے نہیں بلکہ عوام سے اتحاد کریں گے اور اس اتحاد کیلئے ہم نے یکم ستمبر سے بھر پور رابطہ عوام مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کامران سراج قیم ضلع گلبرگ وسطی نے رابطہ عوامہم کے سلسلے میں ہونے والے علاقہ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کارکنان کی راہنمائی کرتے ہوئے مزید کہا کہ بڑے پیمانہ پر عوام سے اتحاد کیلئے ان تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے سرگرم ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بلدیاتی انتخاب میں سو فیصد کامیابی حاصل کر کے یہ کرکے دیکھایا ہے بس اب اسکے ثمرات سمیٹنے کاوقت ہے۔ اس موقع پر رابطہ عوام مہم کے حوالے سے ایک مکمل لائحہ عمل پیش کیا گیا جس کیمطابق اتوار 15 ستمبر کو یوسی 5 میں، اتوار 22ستمبر کو یوسی 6 دفتر جماعت اسلامی لیاقت آباد ڈاکخانہ اور اتوار 29ستمبر 2024 کو یوسی 7مصطفی چوک سی ایریا پر کیمپ لگایا جائے گا اور عوام سے بھرپور رابطہ کرکے ان کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا جائے گا اس کے علاوہ عام دنوں میں حلقہ جات اپنے اپنے حلقوں میں رابطہ عوام کریں گے۔ ربیع اول کی مناسبت سے تمام یوسیز کے تحت سیرت کانفرنس منعقد کی جائیں گی۔ ناظم علاقہ مرزا محمد اسحاق تیموری کی ہدایات کے بعد نائب ناظم علاقہ سید عمیر شہاب کی دعاء کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوا۔