شیر شاہ پل گلبائی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

87

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات کے دوران ایک شخص جاںبحق ہوگیا دیگر حادثات میں 8افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود شیر شاہ پل گلبائی کے قریب ٹریفک حادثے میں 55سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب اتحاد ٹائون تھانے کی حدود بلدیہ گلشن غازی بلاک C میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے21 سالہ حسن ولد گلناز زخمی ہوگیا ، زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی گولڈن میرج لان اسپتال چورنگی کے قریب اپنے ہی ہتھیار سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے 25سالہ ارسلان ولد رحمت اللہ زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔گلشن معمار سیکٹر 2 نذد المصطفیٰ مسجد کے پاس فائرنگ سے ساجد نامی شخص زخمی ہوگیا ۔