کراچی (پ ر)پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو دور کر کے اور علم کے مینار کو منورکر کے لوگوں کی اصلاح اور معاشرے میں اسلامی انقلاب کو برپا کرنا تھا۔یہ بات ناظمہ جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین جاوداں فہیم نے ضلع گڈاپ کے علاقے گلشن معمار میں ہونے والے سیرت النبیؐ کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم ؐکی زندگی پورے معاشرے کے لیے ایک کامل نمونہ تھی۔ انہوں نے امن و امان کے قیام اور ہر طرح کے ظلم کے خلاف اواز اٹھائی۔ انکی عظیم جدوجہد اور کوششوں سے ایک اصلاحی معاشرہ تشکیل پایا- آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے کردار اور اخلاق کے ذریعے اپنے گھروں، محلوں کے ساتھ ساتھ اقتدار کے ایوانوں میں ظلم کے خلاف اواز اٹھانی ہوگی- اللہ کی زمین کو قسمہ پرسی اور بدھالی سے بچانے کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔