شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے یمن، لبنان اور سوڈان میں غذائی منصوبے جاری

135
سوڈان میں شاہ سلمان ریلیف سینٹرکی جانب سے شہریوں میں غذائی پیکیج تقسیم کیے جارہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ریلیف نے اپنے غذائی تحفظ کے منصوبے کے تحت یمن، لبنان اور سوڈان میں غذائی امداد فراہم کی۔ کے ایس ریلیف نے یمن کے صوبے شبوہ کے مختلف اضلاع میں 4ہزار 158 کھانے کی ٹوکریاں تقسیم کیں جس سے 30ہزار 562 افراد مستفید ہوئے۔ لبنان میں عکار اور المنیہ ضلع میں العمل خیراتی بیکری کے منصوبے کے تحت شامیوں، فلسطینیوں اور شمالی لبنان میں مقامی ضرورت مند خاندانوں میں روزانہ روٹی کے 25ہزار پیکٹ تقسیم کیے جن سے ایک لاکھ 125ہزار افراد مستفید ہوئے۔ اس طرح سوڈان میں 700 غذائی باکس تقسیم کیے گئے۔