پنجاب:دفعہ 144 کا اختیار ڈی سی اور ہوم سیکرٹری کو دینے کا فیصلہ

155

لاہور: پنجاب میں دفعہ 144 لگانے کا اختیار ڈی سی اور ہوم سیکرٹری کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت ڈپٹی کمشنرز اور ہوم سیکرٹری کو دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار حاصل ہوگا۔

ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیاردیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر اپنے ضلع میں تیس دن تک دفعہ 144نفاذ کرسکے گا اسی طرح ہوم سیکرٹری بھی پورے صوبے میں 90 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرسکے گا۔ یہ مسودہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دفعہ 144 کے اختیارات ضلع ناظم کو حاصل تھے۔