9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو عدالت طلب کرلیا گیا

243
summoned to the court

لاہور : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا۔

 جج ارشد جاوید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر اکٹھے سماعت کریں گے۔

جج ارشد جاوید نے کہا کہ اگر ان کیسز میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے تو اس کا ہیڈ کیوں پیش نہیں ہوتا؟۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ مجھ پر 9 مئی کا کوئی الزام نہیں ہے اور میرا 7 مئی کی مبینہ سازش والی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔