سب کو اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہوگاورنہ ملک میں انتشار بڑھے گا: حافظ نعیم

219
Everyone has to go back to their

پشاور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سب کو اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا ورنہ ملک میں انتشار بڑھے گا۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ اس وقت ملک بھر میں بدامنی ہے، امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، اگر ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط حکمران طبقے نے پاکستان کو بحران سے دوچار کردیا، کیا مسٹر اور کیا مولانا، سب اپنے اپنے خاندانوں کو نوازتے ہیں، اپنے حقوق کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آئی پی پیز کو نہیں پال سکتے، کسی بھی سرکاری آفیسر کو مفت پیٹرول نہیں ملنا چاہیے، ہمیں ملک بھر کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا، بلوچستان پر سب کی نظریں ہیں، ضروری ہے کہ وہاں کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ فوج بھی ہماری ہے اور پولیس بھی ہماری ہے، 2010 میں صدر زرداری نے دستخط کیے اور فوج کو انٹرنل سکیورٹی کے لیے بلایا۔