کراچی چڑیا گھر میں افریقی شیر کے جوڑے نے تین بچوں کو جنم دیا

182

کراچی: چڑیا گھر میں افریقی شیر کے جوڑے نے تین بچوں کو جنم دیا ہے،انتظامیہ نے بچوں کی نگہداشت کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مئیر کراچی مرتضی وہاب نے افریقی شیر کے تین بچوں کے پیدا ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان تین نئے مہمانوں کی آمد سے چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ ہوگا،تینوں بچے اور شیرنی صحت مند ہیں، تینوں بچوں کو ابھی حفاظتی طور پر مخصوص پنجرے میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  اگلے آٹھ ہفتوں کے بعد شیرنی کے تینوں بچوں کو عام پنجروں میں شفٹ کردیا جائے گا ،  چڑیا گھر آنے والے شہری انہیں قریب سے دیکھ سکیں، کراچی چڑیا گھر کو مزید بہتر بنایا جائے گا، نئے جانوروں کا اضافہ کیا جائے گا۔