کراچی :اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ماہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈالرز کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں نے گزشتہ ماہ اگست میں 2 ارب 94 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 94 کروڑ ڈالر وطن بھیجے اور اگست2023 کے مقابلے میں اگست 2024 میں ترسیلات زر میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں پاکستانی محنت کشوں نے 5 ارب 90 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔اگست میں سعودیہ سے سب سے زیادہ 71 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ یواے ای سے 54 کروڑ اور برطانیہ سے 47.5 کروڑ ڈالر وطن آئے۔