کراچی: سپرہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے قریب نالے میں گیس جمع ہونے سے دھماکا ہوگیا تھا،سیوریج نالے میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا سبزی منڈی میں واقع نجی بینک کے نیچے سے گزرنے والے نالے میں ہوا، دھماکا ہوتے ہی نالے پر بنا فرش اکھڑ گیا، موٹر سائیکل اڑ کر دور جاگری، بینک کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ بال بال بچا جبکہ موٹر سائیکل اڑ کر قریب کھڑی گاڑی کی چھت پر جاگری۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھما کا کافی زوردارہوا تھا، آس پاس کی جگہ بھی دھماکے سے ہل گئی تھی، زخمی ہونے کے علاوہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔