میٹرک بورڈ  ملازمین کے پروموشن لیٹر جلد جاری کیے جائیں گے، چیئرمین سید شرف علی شاہ

260
Promotion letters of Matric Board employees

کراچی: میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین کے پروموشن لیٹر جلد جاری کردیئے جائیں گے۔

ایپکا میٹرک بورڈ کراچی یونٹ صدرسلمان احمدخان، سینئر نائب صدر ارشاد علی جمالی، جنرل سیکرٹری شکیل لقمان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بلال حسین، فنانس سیکریٹری محمد شفیق، پریس سیکریٹری شعیب سلیم چیمپئن اور آفس سیکریٹری محمد وکیل نے چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ  نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ دلچسپی لی اور درپیش مسائل حل کرنے میں ہمیشہ اپنا مثبت کردار کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

درجہ چہارم ملازمین کے پروموشن لیٹر جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر صدر ایپکا سلمان احمد خان نے کہا کہ پورے بورڈ ملازمین چیئرمین بورڈ کی کاوشوں پر خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نوید احمد کی خدمات بھی کسی سے کم نہیں ہیں ان کی انتھک محنت کی وجہ سے ملاز مین کے مسائل بھی حل ہو رہے ہیں۔