حکومت اڈیالہ جیل کے گھیراؤ سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کردے، محمو خان اچکزئی

163
The Constitution of Pakistan

اسلام آباد:تحریک  تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت اڈیالہ جیل کے گھیراؤ سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کردے،تمام مقدمات میں عمران باعزت طور پر بری ہو چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمو د خان اچکزئی نے کہاکہ  پی ٹی آئی نے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا ہے، پاکستان کی اقتصادی اور معاشی حالت اتنی اچھی نہیں کہ بنگلہ دیش کی طرح کسی تحریک کا جھٹکا برداشت کر سکے،عوام کا درجہ حرارت 99ڈگری سے اوپر چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام جلسے میں صرف ایک ہی بات کر رہے تھے کہ عمران خان کو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ابھی تک رہا کیوں نہیں کرایا؟ عوام اگر اپنی مدد اپ کے تحت باہر نکل آئے تو پھر وہ اڈیالہ جیل سے عمران کو رہا کرا لیں گے۔