پی ٹی آئی کا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا، اسٹیج پر چڑھنے تک کپڑے پھٹ جاتے ہیں، محمو خان اچکزئی

216
The Constitution of Pakistan

اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا، اسٹیج پر چڑھنے تک کپڑے پھٹ جاتے ہیں  اور جیبیں  کٹ  جاتیں ہیں، پی ٹی آئی کابانی  عوام کی حمایت حاصل کرنے کے بعد بھی جیل میں اسی لیے ہے کہ اس پارٹی میں تنظیم نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمو خان اچکزئی نے کہاکہ گولیوں، بموں، مارنے پیٹنے سے ملک نہیں بنتے، حکومت15 دنوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قائدین کو رہا کردے ورنہ ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی،  پھرہمارا راستہ نہ فوج روک سکتی ہے اور نہ ہی پولیس روک پائے گی، موجودہ حکومت چوری اور ڈاکے کی حکومت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے مقتدر سیاسی لوگ یہ کہتے ہیں کہ 45 اور 47 کا کوئی فرق نہیں یہ ظلم ہے، 45 والے حق کے لوگ ہیں اور 47 والے چور ہیں ڈاکو ہیں بے ایمان ہیں۔