اسلام آباد: وزیر ہوا بازی خواجہ محمدآصف نے قومی اسمبلی کو آگاہی دی ہے کہ ڈیڑھ دو مہینے میں پی آئی اے کی نجکاری ہو جائے گی،
غیر فعال ائیرپورٹ پرائیویٹ ایئرلائن کو دے سکتے ہیں وہ چلا لیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو حیدرآباد ایئرپورٹ کے غیر فعال ہونے سے متعلق توجہ دلا نوٹس پر بیان دیتے ہوئے کیا ۔نوٹس خواجہ اظہار الحسن نے پیش کیا اور کہا کہ حیدرآباد ایئرپورٹ کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ لوگ متاثر
ہیں۔ وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن نہیں کیا جاسکتا ،پندرہ بیس مسافروں کے ساتھ فلائٹ آپریشن نہیں ہوسکتا ،ڈیڑھ دو مہینے میں پی آئی اے کی نجکاری ہو جائے گی۔وزیرہوابازی نے کہا کہ کمرشل مسئلہ نہ ہوتا تو حیدر آباد ایئرپورٹ کبھی غیر فعال نہ ہوتا،ہم پرائیویٹ ایئرلائن کو اجازت دے دیں گے یہ چلا لیں۔#/S