آئی ایم ایف کے دوسرے بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں بھی پاکستان شامل نہیں

148
loan approved for Pakistan

اسلام آباد:آئی ایم ایف کے دوسرے بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں بھی پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ہے، جس  میں پاکستان کا قرض پروگرام شامل نہیں کیا گیا۔

ایگزیکٹو بورڈ کے 18 ستمبر تک اجلاسوں کا  کلینڈر میں پاکستان کا 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام شامل نہیں ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ 18 ستمبر کو سیرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا۔ اس سے قبل بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کلینڈر بھی جاری ہوچکا ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے جب کہ 13 ستمبرکے اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔

ذرائع حوالے سے رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔ پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کو 3 سے 5 ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ پاکستان 1.75 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کے لیے درخواست کر چکا ہے۔