سری لنکا کے ہاتھوں ایک دہائی بعد انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست

157
defeated by Sri Lanka in a Test match

اوول: سری لنکا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔سری لنکا نے یہ فتح 10 سال بعد حاصل کی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالی تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی، سری لنکا نے 219رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 127 اور کوشال مینڈس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو،ایک سے انگلینڈ کے نام رہی، سری لنکا نے 10 سال بعد انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہے۔