آسٹریلیا:13 سال تک کے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ

236

کینبرا:آسٹریلیا کی ایک ریاست میں 13 سال تک کے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے لیے باقاعدہ قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست ‘‘جنوبی آسٹریلیا’’ میں مجوزہ قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو 14 سال سے کم عمر (13 سال تک کے ) بچوں کو استعمال نہ کرنے دے۔

مجوزہ قانون کے تحت 14 اور 15 سال کے بچوں کو بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کے لیے والدین کی اجازت لازمی چاہیے ہوگی جب کہ قوانین کی خلاف ورزی پر والدین اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم دونوں پر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

بل  کے مسودے کو جلد ہی منظوری کے بعد قانونی شکل دے دی جائے گی اور اسے حکام نے منظوری کے بعد فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔