ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

153

سنگاپور: ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی)  کے صدر مساتسوگو اساکوا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قیادت سے علیحدہ ہو کرنئی قیادت کو موقع دوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ڈی بی کے صدر نے 23 فروری 2025 کو عہدہ چھوڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ صدارت کے دوران غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، کورونا 2019 کی وجہ سے صحت کے عالمی بحران سے نمٹنا شامل ہے، ترقی پذیر رکن ممالک کیلئے 20 ارب ڈالر کا امدادی پیکج ترتیب دیا گیا اور لاکھوں افراد کو کورونا سے بچا کی ویکسین بھی فراہم کی گئی۔

اُنکا کہنا تھا کہ اگلے 10 سال میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 100 ارب ڈالر فنانسنگ کا پلان ہے جس کا مقصد کمزور رکن ممالک کیلئے زیادہ مالی وسائل کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ مساتسوگو اساکوا نے جنوری 2020 میں عہدے کا چارج سنبھالا تھا  اور اب استعفی دینے کا اشارہ دیا ہے۔