فلوریڈا:فوڈ اینڈ ٹریول گائیڈ ‘ٹیسٹ اٹلس نے دنیا کے 100ناپسندیدہ کھانوں کی لسٹ میں حیدرآباد کے مشہور ڈش آلو بینگن کو سرفہرست شامل کیا ہے جبکہ آلو بینگن بنگلہ دیشن ، بھارت اور پاکستان میں روٹین کے کھانوں میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوڈ اینڈ ٹریول گائیڈ ‘ٹیسٹ اٹلس نے آن لائن کھانوں کی ریٹنگ لیتے ہوئے آلو بینگن کی ڈش پر شیئرکی تو صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ، کچھ نے کہا کہ آلو الگ سے کھانے میں مزے کے لگتے ہیں لیکن بینگن کے ساتھ کھاتے ہوئے عجیب ہی لگتا ہے، اسی طرح ایک اور صارف نے کہاکہ بینگن صرف بھگارے ہی اچھے ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ آلو بینگن بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان میں ڈیلی روٹین میں لوگ شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں ، اکثر لوگ چاول کے ساتھ بھی آلو بینگن کھانے کو پسند کرتے ہیں، طبی ماہرین نے بھی آلو بینگن کو صحت کے لے بہترین غذا قرار دیا ہے۔