ڈھائی کروڑ سے زائد بچے بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں، قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

328
two and a half million children are out of school

اسلام آباد: ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں اسکولوں سے باہرہیں وزارت تعلیم نے تفصیلات قومی اسمبلی  میں پیش کر دیں۔

وزارت تعلیم کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ  5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں اسی طرح   49 لاکھ 72 ہزار 949 سال کے بچے 58 لاکھ 1 ہزار 941 بچیاں تعلیم سے محروم  ہیں۔10 سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم جن میں 21لاکھ 6 ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسکول کی تعلیم سے  کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ طالبات،23لاکھ 6 ہزار 8 سو بیاسی اور طالبات کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے ہائر سیکنڈری  سے  کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبا و طالبات تعلیم سے محروم جس میں طلبہ 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔