نوجوان کامران علی ملک کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پراحتجاج

139

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)تین ہفتے قبل دوستوں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے نوجوان کامران علی ملک کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی علمدار چوک سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔ اس سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے مظاہرین میں SUP کے مرکزی رہنما شاد کھوسہ، جاوید کھوسہ، حضرت اللہ مزاری، لالا سیف اللہ کلوڑ، شہید کی بھائی فہیم ملک شہری ایکش کمیٹی کے چیئرمین حاکم بھٹی اور دیگر نے کہا کہ شہید کامران کو جس انداز سے قتل کیا گیا وہ انتہائی ظالمانہ تھا اس لیے ظالموں کو سزا ملنی چاہیے جنہوں نے دوستی جیسے بہترین رشتے کو داغدار کیا۔ شہید کامران ملک کے بھائی کا کہنا تھا کہ کیس کا آئی او کندھ کوٹ میں بیٹھ کر کیس کی تفتیش کر رہا جو ہمارے ساتھ سراسر ناانصافی ہے کیونکہ کیس کے سارے شواہد کشمور میں ہیں تو تحقیق پچاس کلومیٹر دور بیٹھ کر کس طرح ہو سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیس کے انویسٹی گیشن آفیسر کو چاہیے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔