بدین(نمائندہ جسارت)بدین کے قریب یونین کونسل عبداللہ شاہ کے گاؤں سومار جمالی اور کریم بخش جمالی میں حالیہ بارشوں دوران سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں سے تباہ ہونے کا خدشہ دیہاتیوں کا شدید احتجاج پانی کی فوری نکاسی کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی یونین کونسل عبداللہ شاہ کے دو دیہات سومار جمالی اور رحیم بخش جمالی میں سیکڑوں ایکڑ فصلیں اور گھر زیر آب آگئے جس پر پانی کا اخراج نہ کرکے دینے پر بااثر وڈیرے نے دیہاتیوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آباؤ اجداد سے یہاں رہائش پذیر ہیں اور ہم بھٹو کے دور سے پیپلز پارٹی کے ووٹر ہیں۔ انہوں نے صدر آصف زرداری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور فریال ٹالپر رین ایمرجنسی فوکل پرسن سید ذوالفقار علی شاہ پی پی پی ضلع بدین کے صدر جام اصغر علی ہالیپوٹو نے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی رکن قومی اسمبلی رسول بخش چانڈیو ایم پی اے تاج محمد ملاح سے اپیل کی ہے کہ ہماری زمینوں سے پانی نکال کر وڈیرے کے ظلم سے نجات دلائی جائے۔