سکھر(نمائندہ جسارت)ترجمان سکھر پولیس کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے آباد کی حدود میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی واردات کو جواں مردی و بہادری سے ناکام بنانے والے پولیس پارٹی کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد اور انعامات کی تقسیم تقریب منعقد کی اور پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلیے آج ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے آفس بلاکر انہیں کیش انعامات کے ساتھ تعریفی اسناد سے بھی نوازا اور مقابلے میں جوان مردی کا مظاہرہ کرنے والے بہادر پولیس جواں رستم بروہی کی مزید حوصلہ افزائی کیلیے آئی جی سندھ کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام کی سفارش کا اعلان کیا ۔