جیکب آباد ،محکمہ آبپاشی نے 3 ماہ میں63 کروڑ 69لاکھ سے زائد خرچ کر ڈالے

127

جیکب آباد (رپورٹ عبدالرحمن آفریدی) جیکب آباد محکمہ آبپاشی نے تین ماہ میں63 کروڑ 69لاکھ سے زائد خرچ کر ڈالے ،نہروںکی مرمت و بحالی پر 56کروڑ48لاکھ ،مین کینال پر5کروڑ 92لاکھ اور بھل صفائی پر ایک کروڑ 27لاکھ کے اخراجات دکھائے گئے ،ایکسین بیگاری ڈویژن جواب دینے سے کترانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ آبپاشی نے تین ماہ میں 63کروڑ 69لاکھ 17ہزار 565خرچ کئے ہیں ضلع میں نہروں کی مرمت و بحالی کے ترقیاتی منصوبوں پر 56کروڑ 48لاکھ ،ٹھل جیکب آباد کی نہروں کی مین کینال پر 5کروڑ 92لاکھ اوربھل صفائی پر ایک کروڑ 27لاکھ سے زائد کے اخراجات دکھائے گئے ہیںنہروں کی مرمت کے نام پر گزشتہ ماہ بجٹ اگست میں بجٹ سے 40کروڑ سے زائد کا صفایا کیا گیا یہ کام کہاں ہوئے جبکہ گزشتہ سال دو ارب سے زائد محکمہ آبپاشی نے خرچ کئے اس کے باوجود بارشوں میں متعدد مقامات پر شگاف لگے دیہاتیوں کے مطابق نہروں کے پشتوں کی مرمت نہ ہونے اور بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نہروں کو شگاف لگے جس سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل ڈوب گئی اور آبادگاروں کو کروڑوں کو نقصان ہوا محکمہ آبپاشی کے اخراجات کی شفاف تحقیقا ت کرائی جائے اور کرپشن میں ملوث افسران و ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے دوسری جانب ایکسئین بیگاری ڈویژن جیکب آباد گلشیر اوڈھو اور ایس ڈی اور مختار شیخ ،ایکسئین ٹھل بیگاری کروڑوں کے اخراجات کے متعلق بتانے کو تیار نہیں اور کترانے لگے ہیں اس سلسلے میں ایکسیئن گلشیر اوڈھو سے رابطے کی کوشش کی گئی پران کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔