ـ7ستمبرختم نبوت ؐ سے تجدید عہد کادن ہے‘جماعت اہلسنت

93

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی7 ستمبرکو’’یوم تحفظ ختم نبوتؐ‘‘منا یا گیا،شہر بھر میں اجتماعات میں علمائے کرام نے قادیانیت کے ناپاک عزائم سے قوم کو آگا ہ کیا،تحریک ختم نبوتؐ کے تحت شہداء کیلیے قرآن و فاتحہ خوانی اور بلندی ء درجات کی دعائیں بھی کی گئیں۔ مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جما عت اہلسنت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبو ت ؐدین کی اساس میں سے ہے اس عقیدے کے بغیر اسلام کا تصورنا ممکن ہے۔7ستمبر پاکستان میں رہنے والے شمع رسالت کے پروانوں کیلیے کامرانی اور ختم نبوتؐ سے تجدید عہد کا دن ہے۔اسی دن قومی اسمبلی کے اراکین نے منکرین ختم نبوتؐ کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر مسلمانان پاکستان کو اس فتنہ سے بچانے کی خاطر ایمانی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام اور آئین پاکستان کے غدار ہیں، یہ لوگ مسلم لبادے میں لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں قومی اسمبلی میں موجود علما اہلسنّت و اراکین نے متفقہ قرار داد کے ذریعے حضور مصطفی کریم کو خاتم النبیینؐ نہ ماننے والوں کو غیر مسلم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور نبی کریم ؐکی ختم نبوت پر ایمان اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اس پر کامل ایمان تک کوئی انسان مسلمان ہو ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوتؐ کا تحفظ صرف علما اور مذہبی طبقے کا نہیں پوری ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے۔