قادری ہاؤس میں ختم نبوتؐ قانون گولڈن جوبلی کی مرکزی تقریب

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی کی ہدایت پر ملک بھر میں ختم نبوتؐ قانون گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ختم نبوتؐ گولڈن جوبلی کے موقع پر ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کی جانب سے ریلیاں قرآن خوانی و دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔قادری ہاؤس میں ختم نبوتؐ قانون گولڈن جوبلی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ثروت اعجاز قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکار کی آمد کے مہینے میں ختم نبوتؐ قانون کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں۔ہمارے اسلاف کی محنت و قربانیوں کے باعث پورا پاکستان آج ختم نبوتؐ قانون کی گولڈن جوبلی منا رہا ہے۔ہم اپنے علمائے کرام اور آباو اجداد کوگولڈن جوبلی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ہمیں شہدائے ختم نبوتؐ پر فخر ہے سیکرٹری جنرل بلال سلیم قادری نے مرکزی تقریب سے خطاب بھی کیا۔سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کانفرنس کی بھرپور کامیابی اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ریفرنڈم ہے،نشترپارک میں عوامی سروں کا سمندر کراچی نے فیصلہ دے دیا کہ یہ عاشقان رسول کا شہر ہے،عوام سے اظہار تشکر کرتے ہیں عقیدہ ختم نبوت ؐ کانفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا۔