طالبان حکومت میں فیض حمید کا افغانستان کے دورے سے ملک کو نقصان پہنچا، وزیر خارجہ

148
return home

لندن :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا  ہے کہ فیض حمید حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں جا سکتے تھے، ممکن نہیں کہ صدر اور وزیراعظم کی بغیراجازت دہشتگردی میں ملوث 100 سے زائد مجرموں کو رہا کردیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہاکہ  طالبان کے افغانستان پر غلبے کے بعد لیٹیننٹ جنرل ( ر) فیض حمید کا دورہ کابل پاکستان کوبہت مہنگا پڑا، فوج کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے نہ وہ سیاست میں آتے ہیں،  آپریشن ضرب عضب، ردالفساد کے سبب 2017  تک دہشت گردحملے تقریبا ختم ہوچکے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن کے دوران مفرور کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ہزارلوگوں کوبھی واپس آنے کی اجازت دی،  دہشت گردوں کی رہائی اور واپس ملک آنے دینے کے سبب ملک میں دوبارہ دہشت گردی نظرآرہی ہے۔