پی ٹی آئی کئی گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے، طلال چودھری

88

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے رہنماسینیٹرطلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک عرصے سے جلسہ ،جلسہ کاراگ الاپ رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کئی گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے، ہرگروپ پی ٹی آئی پرقبضہ کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں ماررہاہے،پی ٹی آئی والے دن رات رنگ برنگی بڑھکیں مارتے ہیں،رنگ بازی اورشعبدہ بازی کرناچاہتے ہیں،جلسہ ضرورکریں لیکن آئین وقانون کے دائرہ سے باہرنہ نکلیں، انتظامیہ پرامن جلسے کے لیے پوری مددفراہم کرے گی۔ جلسے کے دوران آئین وقانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے قانون کے مطابق نمٹاجائے گا۔ ماضی میں اسلام آبادکے امن کوخراب کرنے کی کوشش کی گئی،اسلام آبادمیں جلسوں، دھرنوں کے دوران کاروبارزندگی کومفلوج کیاگیا،جلسے کی جگہ شعبدہ بازی کررہے ہیں۔