کراچی (پ ر)پاکستان سے قوم ہے اور قوم سے پاکستان ہے۔ یہی یوم دفاع حقیقی پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی و سیاسی رہنماء محفوظ النبی خان نے روٹری کلب کراچی انٹرا سٹی کے زیر اہتمام یوم دفاع و یوم شہداپر تقریب میں کیا جس کا انعقاد سروسز کلب کراچی میں ہوا۔ تقریب کی صدارت روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے سابق گورنر محمد حنیف خان نے کی جبکہ تقریب کی مہمان خصوصی سندھ کی صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں محترمہ شاہینہ شیر علی تھیں۔ اپنے کلیدی خطاب میں محفوظ النبی خان نے کہا کہ سپہ گری ایک مقدس پیشہ ہے جس کا عملی مظاہرہ عساکر پاکستان نے 6 ستمبر کو بھارتی حملے کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب نے بھی شاعری میں اپنی عظمت کے بجائے اپنے اجداد کے شعبہ سپاہ گری سے تعلق پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ پینسٹھ کی جنگ میں جہاں مسلح افواج نے سرحدوں پر دشمن کا مقابلہ کیا۔