گلشن معما ر ‘احسن آباد میںچوری کی بڑھتی وارداتوںسے مکین پریشان

97

کراچی (پ ر) شہر قائد میں گڈاپ ٹاؤن کے علاقوں گلشن معمار خاص کر سیکٹر زیڈ 1,2,3,4 سیکٹر وی کے چاروں سیکٹر ز اور احسن آباد و گردو نواح کے علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے گاڑی دکان کے باہر کھڑی کر کام سے جائیں یا گھر کے باہر علاقے کے مکین عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں گلشن معمار کے مکینوں کی بڑی تعداد ٹیکس بھی ادا کرتی ہے اس طرح چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے مکین خوف و ہراس کا شکار رہتے ہیں لوگ اپنی جان ومال کے تحفظ کے پریشان ہیں۔مذکورہ علاقوں کی پولیس بھی اپنا کردار ادا نہیں کررہی ہے۔ اس صورتحال سے تنگ علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کی پبلک ایڈ کمیٹی سے تعاون کی درخواست کی ہے۔لہٰذا صوتحا ل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ مکینوں اور پبلک ایڈ کمیٹی ضلع گڈاپ کی جانب سے کراچی پولیس کے ڈی آئی جی کراچی ضلع گڈاپ کے ڈی ایس پی گلشن معمار کے تھانے کے ایس ایچ او علاقے منتخب قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں اور کراچی شہر کی انتظامیہ سے پر زور اپیل ہے کہ معمار موڑ۔ احسن آباد اور گلشن معمار کی سڑکوں پر مارکیٹوں کمرشل ایریاز میں پولیس کے گشت کو بڑھایا جائے گلشن معمار۔ بنگالی موڑ اتوار بازار اور احسن آباد میں نمایاں مقامات پر سی سی ٹی کیمرے لگائیجائیں تاکہ چوروں راہزنوں ڈکیتوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جاسکے۔ گلشن معمار کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس طرح کے واقعات کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹھوس اقدامات کرے۔