گلستان جوہر سے خاتون صحافی کی موٹرسائیکل دن دہاڑے چوری

126

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تمام ترحکومتی دعوئو ں کے برعکس چوری اور ڈکیتی کی واردتیںبڑھ گئی ہیںجبکہ پولیس کامحکمہ لوٹ مار کے واقعات پرقابو پانے میں یکسر ناکام ہوگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک12 میں چور وں نے معروف خاتون صحافی،اینکر وکالم نگار شمع ناز کی موٹرسائیکل نمبرkpt-9223 دن دہاڑے چوری کرلی۔علاقے میں لگے ویڈیوکیمروں میں دیکھاجاسکتا ہے کہ چور موٹرسائیکل کو اسٹارٹ کئے بغیر دیدہ دلیری سے لے گئے۔ خاتون صحافی نے بتایا کہ موٹرسائیکل کوکھڑی کرنے کے کچھ ہی دیر بعد چور خاموشی سے موٹرسائیکل لے گئے۔واقعہ کی ایف آئی آر شارع فیصل تھانے میں درج کرادی گئی۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان کوجلد گرفتار کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔