پولیس سے مقابلوں میں3ملزمان زخمی حالت میں زیرحراست

78

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود اپوا کریم آباد کالج گراؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ڈاکو کی شناخت پرویز ولد مطلب کے نام سے ہوئی ۔