کراچی(پ ر)ممبر سازی مہم میں خواتین کا اہم کردار ہے۔خواتین ممبر سازی مہم میں بھرپور طریقے سے کام کریں۔ممبر سازی مہم سے ملک میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی حلقہ خواتین کی ناظمہ ناہید ظہیر نے ممبر سازی مہم کے سلسلے میں خصوصی بریفنگ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ناہید ظہیر نے کہا کہ ملک میں اس وقت مایوسی کی کیفیت ہے۔لوگ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے پریشان ہیں نوجوان مایوس ہوکر ملک چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہورہے ہیں۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔خواتین ممبر سازی مہم کے ساتھ حجاب مہم اور سیرت النبی مہم کو بھی ساتھ لیکر چلیں اور ہم امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سلوگن کو لیکر چلے گے اور عوام کو مایوسی سے نکالے گے۔