وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر سول اسپتال کراچی کی بجلی بحال

80

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سول اسپتال کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق سول اسپتال کی بجلی بحال کر دی گئی ہے، سول اسپتال میں آنے والا فالٹ اندرونی نوعیت کا تھا۔اس سے قبل وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو سول اسپتال کی بجلی فوری بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیرِ اعلی سندھ نے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری توانائی کو بجلی بحال کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ فوری طور پر سول اسپتال کی بجلی بحال کرے۔انہیں بتایا گیا تھا کہ کیبل فالٹ کے باعث سول اسپتال کی بجلی معطل ہوئی ہے۔وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اپنے فنی مسائل بر وقت حل کرنے چاہئیں، کل سے سول اسپتال میں مریضوں کے علاج میں پریشانی ہے۔یاد رہے کہ سول اسپتال میں گزشتہ روز سے بجلی کی فراہمی معطل تھی۔