سپریم کورٹ: ڈیمز فنڈزکیس سماعت کیلیے مقرر، روسٹر جاری

257
Unfortunately, women are denied the right

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر میں بتایاگیا ہے کہ کیس کی سماعت گیارہ ستمبر کو چار رکنی بینچ کرے گا، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بینچ میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ اس حوالے سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، چیئرمین واپڈا، چیئرمین ایف بی آر، گورنر سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو نوٹس جاری کردیے گیے ہیں۔