ہمارے ساتھ مذاکرات سے قبل حکومت ماحول بہتر کرے، عمرایوب

240
improve the environment

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات سےپہلےماحول بہترکرے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نےاپنےکیسزکےلیےاین آراوٹولیا ہے،عمرایوب بانی پی ٹی آئی کےخلاف بوگس کیسزبنائےگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ نیب ترامیم کے حوالے سے عدالتی فیصلےکےبعد وکلا سےمشاورت کریں گے، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل سےکوئی لینا دینا نہیں، فیض حمید جنرل باجوہ کی منشا کےبغیرکوئی کام نہیں کرسکتا تھا، جنرل باجوہ کوبھی اس معاملےمیں سامنےلایا جائے، ہماری حکومت کے دور میں فیض حمید کا میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوکسی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں تھی، تحریک انصاف عوام کی طاقت سےاسمبلی میں آئی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ مذاکرات محمود اچکزئی کی کسی جگہ ابھی سیریس بات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی نےمحمود اچکزئی کوبات چیت کا اختیاردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بااختیارنہیں ہے، یہ ہائبرڈ سسٹم چل رہا ہے، حکومت اگرسیریس ہےتوبانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی کےکیسزختم کرے اور حکومت بات چیت سےپہلےماحول کوبہترکرے۔