پاکستان ریلویز کاتمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

258
reduction in the fares

لاہور: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لئے کی گئی ہے۔ جبکہ اے سی کلاس ٹکٹ میں 100سے 150روپے اوراکانومی کلاس کے کرایوں میں 50روپے تک کمی کی گئی ہے۔

کرایوں میں کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے ملک بھر میں چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔