مسلم لیگ ن کو عوام نے نجکاری کا مینڈیٹ نہیں دیا، رضا ربانی

155

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی کا کہنا  ہے کہ مسلم لیگ ن کو پاکستانی عوام نے نجکاری کا مینڈیٹ نہیں دیا ہے، وزیر خزانہ اور وفاقی حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور دیگر ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کیلیے بے تاب ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے سوا کسی اور کی جانب سے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی منظوری غیر آئینی ہے، حکمران جماعت کے پاس پارلیمان میں سادہ اکثریت بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور ایئرپورٹس ایمرجنسی میں دفاعی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، قومی اثاثے کو غیر ملکی ہاتھوں میں دینا قومی مفاد پر سمجھوتا ہوگا،نجکاری کے حوالے سے معلومات صرف آئی ایم ایف اور حکمران اشرافیہ کو معلوم ہے۔