وزیراعظم  اور یو اے ای کے صدر میں رابطہ: موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے پر زور

155

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای)  کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں وزیر اعظم  نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے اماراتی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے تجویز دی کہ دونوں ممالک  محکمہ موسمیات کے شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناں اور جذبات کا اظہار کیا۔