خط کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز طلب کرلیں

268
Letter matter

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائی کورٹ کے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے آفس کی جانب سے تمام ججز سے پیر تک تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کو سپریم کورٹ کے حکم نامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے، ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔

اس معاملے پر پہلے وزيرا‏عظم نے چیف جسٹس کی مشاورت سے انکوائری کمیشن بنایا لیکن بعد میں چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے کر کیس سماعت کےلیے مقرر کردیا تھا۔