یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

207

 اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پربی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109روپے فی کلو ہوگی، بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا 10 کلوکا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا اور گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پیکیج کے تحت بی آئی ایس پی صارفین کو دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔