سری لنکن ویمنز ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

344

سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میں 300 سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

میچ میں جنوبی افریقا ویمن کرکٹ ٹیم کیخلاف سری لنکن ویمنز ٹیم نے 302 رنز کا ہدف 33 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقن ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے 301 کے جواب میں چار وکٹ پر 305 رنز بنائے ۔ سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے بنایا گیا اسکور ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا رنز کا تعاقب ہے۔

میچ میں سری لنکن کپتان چمری اتاپتو 139 گیندوں پر 195 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں، چمری اتاپتو کا اسکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔